لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سپیشل انیشیٹو کے تحت ہزاروں افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان کی صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر راولپنڈی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکردگی، صحت سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاگیاکہ او پی ڈی میں سینکڑوں مریض روزانہ آتے ہیں، فنانشل سکریننگ کے ذریعے بھی نادار اور مستحق مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے، ڈائیلسز،ایکسرے، الٹراساؤنڈ ، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی سمیت دیگر صحت سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔