لاہور(خبرنگار)پنجاب میں تعلیمی نصاب کو عصر حاضر کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑی پیش رفت، مصنوعی ذہانت پر مبنی نصاب متعارف کرانے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق پہلی مرتبہ اسکول سطح پر طلبہ کو ابتدائی مراحل سے ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 60 دنوں میں اے آئی نصاب کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس میں ڈیٹا سائنس، مشین لینگ اور روبوٹکس جیسے جدید مضامین شامل ہوں گے۔