لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے ڈاکٹر علی عثمان پوسٹ گریجویٹ رجسٹرار (PGR) سرجیکل یونٹ-III کی ٹریننگ کو اگلے 06 ماہ کے لئے معطل کر دیا۔ سمز نے ڈاکٹر علی عثمان کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ انضباطی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر علی عثمان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ڈاکٹر علی عثمان نے حکومت پنجاب کی جاری شدہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا تھا۔