• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ناکافی قرار دے دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے کی ۔ ضلعی صدر جعفر علی شاہ اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پہلے ہی انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام اور تاجر برادری کو کوئی حقیقی ریلیف فراہم نہیں کر سکی‘ اجلاس میں  خالد محمود قریشی‘ بابر علی قریشی‘ مرزا نعیم بیگ، رانا محمد اویس علی,اسد علی، عدنان سہیل بخاری اور سید سجاد علی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید