• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمد اختر بٹ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب محمد اختر بٹ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بچانے والی اور روزمرہ استعمال کی ادویات مہنگی ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ادویات میں اضافہ 100فیصد سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انھوں نے ڈریپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ملتان سے مزید