ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ خیر المدارس ملتان کے 99ویں تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز تقریب ہوئی، تقریب کا آغاز جامعہ کے استاد الحدیث مولانا قاری محمود احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر جامعہ خیر المدارس کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دے کر نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مدارس قیامت تک آباد رہیں گے مدارس دینیہ کی آزادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،تقریب سے جامعہ کے شعبہ تخصص فی الدعوۃ والارشاد کے رئیس مولانا مفتی محمد انور اوکاڑوی ،استاذ الحدیث مولانا محمد عابد مدنی، رئیس شعبہ تخصص فی الفقہ مولانا مفتی محمد عبداللہ، ناظمِ تعلیمات مولانا شمشاد احمد، مولانا نجم الحق نے بھی خطاب کیا۔