• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف آج مظاہرے کئے جائینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کی کال پر آج7اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس اور مہنگائی کیخلاف جنوبی پنجاب بھر کے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے‘ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں‘ اس حوالے سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ خانیوال روڈ ملتان میں شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ ناجائز ٹیکسزقبول نہیں،حکومت فوری طور پر ظالمانہ ٹیکسز واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائیگا۔ظفر اقبال صدیقی ‘چوہدری طارق کریم ، احتشام الحق نے کہا کہ آج 7اپریل کو دوپہر 2بجے چوک بوہڑ گیٹ ملتان میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
ملتان سے مزید