• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اجلاس‘ پبلک ہسپتالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد انسپکشن اور لائسنسنگ نظام کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز کی زیر صدارت کمشنر آفس ملتان میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک ہسپتالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد ریگو لیٹری فریم ورک، انسپکشن اور لائسنسنگ نظام کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ڈویژن ملتان کے تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ ڈویژن ملتان میں ہزاروں غیر قانونی کلینکس سربمہر کیے جا چکے ہیں۔عطائیوں کی سرپرستی یا سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جعلی معالجین انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
ملتان سے مزید