ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن کی ایوان تجارت و صنعت ملتان آمد صدر اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ صدرملتان چیمبر میاں بختاور تنویر شیخ نے معزز مہمان کا ایوان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صدرملتان ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے عوام اور بالخصوص جنوبی پنجاب کی تاجر برادری کے مالی مفادات کے تحفظ میں ایف آئی اے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کیلئے ای خدمت مراکز کی طرز پر ون ونڈو فسیلیٹیشن سسٹم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔