ملتان (سٹاف رپورٹر )سابق صوبائی وزیر میاں سعید احمد قریشی (مرحوم) کے صاحبزادے سابق ڈپٹی میئر ملتان میاں اسلم سعید قریشی (مرحوم) کی قل خوانی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری فیض بخش رضوی نے خطاب کیا ،قل خوانی میں مخدوم جاوید ہاشمی، ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر، محمد حسین بابر، حاجی ندیم قریشی ، ملک عاشق علی شجرہ،اخترعالم قریشی،بابونفیس انصاری، پروفیسرعنایت علی، و دیگر سیاسی سماجی اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی آخر میں قاری ناصر میاں نے مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔