• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ متحد ہوں، 13؍ اپریل کو کراچی دھرنے میں شرکت کریں، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس نے سندھ کے تمام کالج اساتذہ سے متحد ہوکر 13 اپریل کو کراچی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔گزشتہ روز اجلاس میں مبینہ طور پر فرنیچر، اسپورٹس، ٹیچرز ٹریننگ سمیت دیگر مد میں کی گئی مبینہ کرپشن کے خلاف اسٹاپ کرپشن سیو ایجوکیشن مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان مسائل کے حل کے لئے 7 اپریل کو کراچی ریجن، 8 اپریل کو حیدرآباد ریجن بشمول میرپور خاص و بینظیر آباد اور 9 اپریل کو سکھر ریجن بشمول لاڑکانہ کے تمام کالجز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 13، اپریل کو پورے سندھ کے کالج اساتذہ کراچی کا رخ کریں گے جہاں وہ بلاول ہاؤس یا سی ایم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، کرپشن، کالجز کی زبوں حالی، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی صورتحال، کالجز کے اساتذہ کے مسائل، کالجز بالخصوص سیاسی مداخلت سمیت تمام مسائل کی تحریری شکایت صدر مملکت آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو تک پہنچائی جائیں گی۔ اجلاس میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا کیا کہ ہمارے مسائل وزیر تعلیم کے دفتر میں جا کر رک جاتے ہیں جس کی شاید وجہ وزیر تعلیم کے پاس تین تین محکموں کا بوجھ ہے لہذا اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو الگ وزیر دیا جائے یا سردار شاہ صاحب کو صرف کالج ایجوکیشن کا ہی محکمہ دے کر اسکول ایجوکیشن کسی اور محترم وزیر کو دیا جائے تاکہ کالجز کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید