اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی مصروفیت کے باعث کاز لسٹ منسوخ، پیر کو 190ملین پاؤنڈ نیب کیس میں با نی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی، رجسٹرار آفس نے عمران اور بشری کی درخواستیں آج پھر سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف آج سماعت کریں گے۔ بتایا گیاکہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی میں مصروفیات کی وجہ سے پیر کے روز پہلے سنگل بنچ اور بعد ازاں ڈویژن بنچ کی کاز لسٹ منسوخ کر نی پڑی ، جس کے باعث ڈویژن بنچ میں 190ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی۔