کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے جماعت نہم و دہم کے امتحانی اجازت ناموں (ایڈمٹ کارڈز) کے اجراء میں تاخیر کو مجرمانہ، انتظامی دہشت گردی اور جدید دور کا تعلیمی المیہ قرار دے دیا۔ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے متحدہ کے مرکز بہادر آباد سے جاری مشترکہ بیان میں سندھ کے تعلیمی بورڈز کو نااہلی کا شاہکار قرار دیتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کے صبر کا امتحان لینا بند کرے۔