اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ20 کے افسر لیفٹیننٹ( ریٹائرڈ)سہیل اشرف کو چیئرمین سی ڈی اے مقرر کر دیا ۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف دونوں عہدوں کی ذمہ داریاں بیک وقت سرانجام دیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا،تعارفی اجلاس میں بریفنگ لی،چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔