• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس کی طاہر شیخ کو تمغہ کراچی کا اعزاز ملنے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن، صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر، اسسٹنٹ صوبائی کمشنر سید رسول بخش شاہ، پروفیسر معین اظہر صدیقی، صوبائی خازن محمد حسین مرزا، ڈپٹی صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری فرقان احمد یوسفی، اسسٹنٹ سیکریٹری رضا محمد شیخ، عبدالحئی خان اور دیگر عہدیدارن نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ کو تمغہ کراچی کا اعزاز دیئے جانے پر انہیں اور ان کے اہل کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو کی ہے ۔ علاوہ ازیں کرسچین اسکاؤٹس اوپن گروپ کے ایک وفد نے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز سے ملاقات کی اورانہیں گروپ رجسٹریشن کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی اسکاؤٹ کمشنر نے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری کو ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ملک بھر سے سے مزید