اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز وزیر ریلویز حنیف عباسی سےملاقات کے دوران کی جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ادھراسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی طرف سے الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی، امید ہےکہ پورے ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومتیں بھی اس کی تقلید اور الیکٹرک وہیکلز کا آغاز کرینگے ۔