• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گیس بندش کا نیا شیڈول نافذ، صبح ہو یا شام صارفین پریشان

کراچی(آئی این پی )کراچی میں گیس بندش کا نیا شیڈول نافذ ہوگیا ، صبح ہو یا شام شہر قائد کے صارفین گیس بندش سے پریشان ہوگئے ، مختلف علاقوں میں مقررہ وقت پر گیس بندش رہی تاہم لانڈھی ، کورنگی ، گارڈن ، عثمان آباد، غازی نگر سمیت کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے تک گیس بند کیے جانے کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے اور دن 3 تا 6 بجے بھی گیس بند رہے گی۔سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کو گیس 10بجے سے صبح ساڑھے 5 تک بند ہوگی۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادکے مختلف بلاکس میں گیس کی فراہمی معطل رہی، صبح کے اوقات میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل رہی جب کہ گلشن اقبال، ناظم آباد،گارڈن اورلیاقت آباد میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید