کراچی( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر اضافے سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ملکی برآمدات میں 8 فیصد سے زائد کی کمی ،۔ ٹیکسٹائل سیکٹر اور چاول سمیت متعدد غذائی اجناس کی برآمدات متاثر ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی اور تجارتی راستوں کی بندش کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے۔رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں تقریبا 23 فیصد یعنی 5 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا مارچ خسارہ بڑھ کر تقریبا 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ22 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ پاکستانی برآمدات میں بھی 8فیصد یعنی 2 ارب ڈالر تک کمی آئی، جس کے بعد برآمدات24 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 22 ارب 73کروڑ ڈالر رہ گئیں۔