اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے بطور پلاسٹک سرجن غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کے سنگین کیس میں ملزم ڈاکٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس ہاشم نے ریمارکس دیئے پلاسٹک سرجن نے کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کرکے لوگوں سے زیادتی کی، کڈنی ٹرانسپلانٹ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن، پلاسٹک سرجن کیسے کرسکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بطور پلاسٹک سرجن غیرقانونی طور پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والے ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف پیر کو کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ڈائریکٹر لیگل پنجاب عمران احمد اور وکیل صفائی عدالت میں پیش ہوئے۔