• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی مظاہرین کیلئے بھیجا گیا اسلحہ غائب کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی مظاہرین کیلئے بھیجا گیا اسلحہ غائب کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،کچھ گروپس نے ہتھیار اپنے پاس رکھ لیے،ٹرمپ کا کرد ثالثوں پر ہتھیار ایرانی مخالفین تک نہ پہنچنے کا الزام ،امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی مظاہرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں چلے گئے اور کبھی صحیح لوگوں تک نہیں پہنچے۔ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس پر الزام لگا رہے ہیں ۔تاہم ٹرمپ نے ایک فاکس نیوزکو بتایا کہ انہوں نے ہتھیاروں کے ایرانی مخالفین تک نہ پہنچنے کا الزام کرد وسطی ثالثوں پر لگایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید