• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں خام تیل کا ذخیرہ 12 اور ڈیزل کا 25 دن کیلئے دستیاب، بریفنگ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کو بتا یا گیا ہے کہ ملک میں خام تیل کاذخیر ہ 12 دن اور ڈیزل کا ذخیرہ 25 دن دستیاب ہے، کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم کےبروقت ڈیٹا اندراج، سٹاک کی شفافیت میں بہتری اور آپریشنل قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا، ایف آئی اے اور پاکستان سٹیٹ آئل کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں اسلام آباد میں منتخب پی ایس او پٹرول پمپس پرتعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے، وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے کہ توانائی مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے فعال رابطہ کاری، مؤثر نگرانی اور مستقل عملدرآمد ناگزیر ہے، ایندھن کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں، ذمہ دارانہ صارف روئیے کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید