• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستا ایرانی پٹرول پاکستان میں مہنگے داموں سرکاری نرخوں پر فروخت، ایف بی آر

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے وفاق کی منظوری کے بغیر بلوچستان میں ایرانی پٹرول کی خریدو فروخت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کو تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ، ایف بی آر کے گوداموں سے سگریٹ چوری ،بلوچستان میں ایرانی پٹرول کی خریدو فروخت، ایف آئی اے کو ٹاسک ،پیر کو چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سب کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے گوداموں سے2828 کارٹن سگریٹ چوری کے معاملے کی تحقیقات تیز، ایف آئی اے کو دائرۂ کار بڑھانے کی ہدایت کردی گئی، ایف بی آر حکام نے بلوچستان میں ایرانی پٹرول کی خرید و فروخت کی نشان دہی کی اور بتایا کہ ایرانی پٹرول پر کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی ، ایران سے پٹرول کی ترسیل کے لئے بعض ڈپٹی کمشنرز راہداری اجازت نامے جاری کرتے ہیں، سستا ایرانی پٹرول پاکستان میں مہنگے داموں سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، بلوچستان سے دیگر صوبوں کو تیل کی منتقلی پر ایف بی آر کارروائی کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید