• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 3 سال میں ملک بھر میں کتنے شناختی کارڈ بلاک اور کتنے کلیئر کیے گئے؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) گزشتہ 3 سالوں کے دوران ملک بھر میں کتنے شناختی کارڈ بلاک اور کتنے کلیئر کیے گئے؟؟؟وزارت داخلہ نے گزشتہ 3 برس کے دوران شناختی کارڈز سے متعلق اہم تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ جے یو آئی ف کی ایم این اے نعیمہ کشور کے سوال پر وزارت داخلہ کی قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران دفعہ 18کے تحت کل 99ہزار 680 شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے۔دفعہ 18کے تحت خیبرپختونخوا میں 46898، بلوچستان میں 31068 ، پنجاب میں 12145 شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے۔ دفعہ 18کے تحت سندھ میں 7190، اسلام آباد میں 1954، آزاد کشمیر میں 279 جبکہ گلگت بلتستان میں 146 شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید