اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) کابینہ ڈویژن نے خلیج کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کیلئے اقدامات کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔یہ نو ٹیفکیشن آج سات اپریل منگل کے روز سے نافذ العمل ہوگا۔نو ٹیفکیشن کے مطا بق ہفتہ کے ساتوں دن دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز ۔بازار۔مارکیٹیں اور ہر قسم کے مالز رات 8بجے بند ہوں گے۔ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور گروسری کی دکانیں رات دس بجے بند کر د ی جائیں گی۔میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ ہمیرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔