اسلام آباد (ساجد چوہدری )واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ ، نیشنل سرٹ پاکستان نے ایڈوائزری جاری کر دی ،او ٹی پی اور پن ڈ خفیہ رکھنے کی تاکید، نامعلوم لنکس اور مشکوک پیغامات سے دور رہنے کی ہدایت ،واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ کے باعث نیشنل سرٹ پاکستان نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں صارفین کو حساس معلومات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات،او ٹی پی اور پن کو ہر صورت خفیہ رکھنے کی تاکید کی گئی ، اور انھیں نامعلوم لنکس اور مشکوک پیغامات سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔