اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر، نامہ نگار ، کامرس رپورٹر )قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھادیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے پالیسی بیان میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کو بھارت،سری لنکا بنگلہ دیش اور فلپائن کی طرح پٹرول پمپوں پر قطاروں پر لگنے اور لڑائی جھگڑے سے بچایا ۔آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا زیادہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا ، قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے اقدامات کیے، 100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی، دو تین ہفتے حکومت نے قیمتوں کا بوجھ اپنے اوپر لیا،انہوں نے کہا کہ ایک راستہ یہ تھا کہ قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے اور لوگوں کو قطاروں میں لگایا جائے، لوگوں کو تیل پر لڑنے پر چھوڑ دیاجائے، ہرمز کی بندش سے ساری سپلائی بند ہوگئی جس پر متبادل راستہ اختیار کیا گیا۔