• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میں اولین ترجیح تیل کی فراہمی رہی ہے،بلال اظہر کیانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جنگ میں اولین ترجیح تیل کی فراہمی رہی ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ عمران خان روس سے پیٹرول لینے گئے تو رجیم چینج کر دی گئی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں دفاعی تجزیہ کاروں ارشد ملک اور محمد ابراہیم نے بھی میزبان حامد میر سے گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیہ میںکہا کہ ٹرمپ کی گالم گلوچ ، غصہ اور جھنجلاہٹ کی وجہ سے سیز فائر کی کوششوں پر اثر پڑا ہے ۔ایک سوال پوری دنیا میں زیر بحث ہے کہ ایران نے امریکہ ایک نہیں تین جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔ امریکہ کے سینیٹرمارک کیلی کہتے ہیں ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری دفاع ان کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔ اس جنگ نے خطے میں معاشی مسائل میں اضافہ کیا ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول پر کئی طرح کے ٹیکس لگائے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید