• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں طرف اعتماد کا فقدان ہے، صحافی و تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف اور اسامہ بن جاوید نے کہا ہے کہ دونوں طرف اعتماد کا فقدان ہے،ڈیڈ لائن تک بڑا بریک تھرو نہیں ہوتا تو خدشہ یہی ہے جنگ بڑھ جائے گی۔ وہ جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے امریکی صدر دعووں، طعنوں ، دھمکیوں سے ہوتے ہوتے گالیوں پر اُتر آئے ہیں۔ ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ منگل کو ایران مین پاور پلانٹ ڈے اور بریج ڈے ہوگا دونوں کو ایک ساتھ تباہ کر دیا جائے گا۔ پاکستانی کی ثالثی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کے لئے ایک فریم ورک تیار کر کے کل رات کو ہی اُسے ایران اور امریکا تک پہنچایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید