واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک بند کر دیا۔ معتبر عالمی حقائق کا خزانہ چھ دہائیوں بعد بند،پبلک ورژن 1975 میں جاری ہوا، 1997سے آن لائن دستیاب ،طلبہ، محققین اور عام قارئین کیلئے آسان تحقیق کا ذریعہ، فیکٹ بک نے جغرافیائی، سیاسی و ثقافتی معلومات فراہم کیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق — امریکی صدر ٹرمپ کے انتظامیہ نے 4 فروری کو سی آئی اے کے مشہور علمی مرجع ورلڈ فیکٹ بک کو اچانک بند کر دیا، جو دنیا کے ممالک، پرچموں، مسلح افواج، حدود اور ثقافت کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرتا تھا۔