اسلام آباد( رانا غلام قادر ) خطےکی کشیدہ صورتحال کے باوجودمارچ میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ فروری کےمقابلےمارچ دو ہزارچھبیس میں ٹیکسٹائل برآمدات ڈیڑھ فیصد اضافے کےبعد ایک ارب پینتس کروڑ ڈالرز رہیں ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ڈیڑھ فیصد کااضافہ ہوا تاہم مارچ میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور رواں مالی سال کےپہلےنوماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں صفر اعشاریہ ایک پانچ فیصدکی معمولی کمی ہوئی۔