• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 3 برس کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہوئی، مسابقتی کمیشن

اسلام آباد(این این آئی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے سولر انرجی سیکٹر پر سٹڈی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کیپسٹی پیمنٹس، روپے کی قدر میں کمی مہنگی بجلی کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔اسٹڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں صارفین اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، کئی علاقوں میں بجلی بل گھروں کے کرائے سے بھی زیادہ ہوگئے، مہنگی بجلی کے باعث صارفین سولر پینلز پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں29 ہزار میگا واٹ سولر انرجی پیدا کرنے کی صلاحیت کا انکشاف ہوا، ممکنہ سولر انرجی پاکستان کی موجودہ ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید