کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے راستے کراچی میں داخل ہونے والے مغربی نظام کے تحت پیر کی شام کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ یہ بارش ڈی ایچ اے، کورنگی، دہلی کالونی، کلفٹن، محمود آباد اور پی آئی ڈی سی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ 10 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔