اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17سے20 کے 7افسران کے تبادلے ، 10انسپکٹر کی انٹرنل جاب پوسٹنگ کے عمل کےذریعے تعیناتی،26مارچ سے پرفارمنس الاؤنس ملے گا ۔ ان میں نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کےمنظورعلی جوکھیو کو کمشنر اپیلز ٹو کراچی ، حسنین بروہی کوآر ٹی او ون زون ٹو کراچی ، گریڈ 18کے افسرمحمد فیاض حسین کوڈپٹی کمشنر ایل ٹو او ملتان،عامر اسلم کو ڈائریکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل ڈی این ایف بی پیز اسلام آباد، بلال ضیا ء کو ڈپٹی کمشنر سی ٹی او لاہور تعینات کر دیاگیا۔