کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ میں دھمکیاں دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25ویں آئینی ترمیم پر ہٹانے کی کوششیں، شدید دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس پر سیاستدانوں اور سینیٹرز نے ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، کانگریس کے دو تہائی ووٹ سے صدر کو ہٹانا ممکن ہے، نائب صدر اور کابینہ فوری اقتدار سنبھال سکتے ہیں۔ برطانوی نیوز پلیٹ فارم میٹروکی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں شدت پیدا کرتے ہوئے متنازعہ دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹس کی ہیں، جس کے بعد سینیٹرز اور سیاستدان 25ویں آئینی ترمیم کے تحت انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو صدر کی نااہلی کی صورت میں نائب صدر اور کابینہ کو فوری طور پر اقتدار سنبھالنے اور کانگریس کے دو تہائی ووٹ سے مستقل ہٹانے کی اجازت دیتی ہے۔