کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں شاہزیب خانزاہ، شہزاد اقبال، ہما بقائی اور زاہد محمود نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات میں مایوسی جھلک رہی ہے، جنگ طول پکڑتی ہے تو تباہی ایران میں زیادہ ہوگی، عرب ممالک اور اسرائیل پر بھی حملے بڑھیں گے، جنگ بڑھتی ہے تو اس خطے کے لئے بہت خطرناک ہوگی۔ وہ جیو نیوز پر صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ماہرانہ رائے دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز پر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ ٹرمپ کا ہر بیان ایک پاگل پن ظاہر کرتا ہے چونکہ ان کے جو دو بنیادی مقاصد تھے ان میں سے کوئی پورا نہیں کرسکے ہیں اور بیانات میں ان کی مایوسی جھلک رہی ہے۔ امریکی فوج یقینا کسی بھی ملک کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں لیکن اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ہم ورلڈ وار تھری کی طرف چلے جائیں گے۔ تاہم پاکستان کا کردار بہت اچھا اور اہم رہا ہے۔ صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہکچھ ذرائع کے مطابق مذاکرات آگے بڑھانے کی کوشش جاری ہے ۔