• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے 3 ارب ڈالر قرض پر پاکستان کو دباؤ کا سامنا، بلومبرگ

کراچی (نیوز ڈیسک) بلومبرگ کا کہنا ہے عرب امارات کے 3ارب ڈالر قرض پر پاکستان کو دباؤ کاسامنا ہے، 7سال بعد پہلا موقع ہے جب معاہدہ کی تجدید نہ ہو سکی،ملکی معیشت پہلے ہی تیل قیمتوں میں اضافے سے متاثرہے، یہ قرض بیرونی زر مبادلہ کا 18فیصدہے، زرمبادلہ ذخائر 16.4ارب ڈالر، تین ماہ کی درآمدات کو پورا کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت، جو گزشتہ برسوں میں آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک کے قرضوں سے مستحکم رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید