تہران (اے ایف پی) ایران کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روزکہا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے امریکی آپریشن، اسلامی جمہوریہ سے افزودہ یورینیم چرانے کا ایک بہانہ ہو سکتا ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس آپریشن کے بارے میں متعددسوالات اور غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کاوہ علاقہ جہاں امریکی پائلٹ کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ، وہ اس علاقے سے بہت دور ہے جہاں انہوں نے وسطی ایران میں اپنی افواج اتارنے کی کوشش کی یا اتارنا چاہتے تھے۔