• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کثیر الجماعتی کانفرنس بلائی جائے، کوٹ لکھپت جیل میں قید PTI قیادت

اسلام آباد (عاصم جاوید) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت پر فوری طور پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے،پی ٹی آئی قیادت نے خبردار کیا کہ طویل جنگ پاکستان کی مشکل سے حاصل کردہ معاشی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جبکہ توانائی اور غذائی تحفظ بھی متاثر ہو گا۔ مہنگائی میں اضافہ عوام کی قوتِ خرید کو کم کرے گا اور مزید افراد کو خط غربت سے نیچے دھکیل سکتا ہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کوٹ لکپت جیل میں قید رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے کہا کہ بطور بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم کے تحت فوری ملٹی پارٹی کانفرنس منعقد کرنی چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید