کراچی( ثاقب صغیر)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے فتح گڑھ میں کارروائی کرکے معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات بنانے والی فیکٹری پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت چوہدری محمد یسین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔وہ رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم سےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔