• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم نے پولیس کو شکست دےدی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میںمرد وخواتین ٹیم ایونٹس کے مقابلے جاری ہیں، جہاں مختلف ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لئے۔ اس موقع پر مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند مہمان خصوصی تھے ،ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز علی، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کفایت اللہ خان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم نے پولیس ٹیبل ٹینس ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ،کوارٹر فائنل خیبر پختونخوا کے عثمان نے پولیس کےاسامہ کو تین ایک، فہد خواجہ نے پولیس کے حلیم کوتین ایک جبکہ اریب نے پولیس کے سرخاب کوتین ایک سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں پولیس نے اے ایس ایف کوتین صفر سے ہرا یا۔ اویس یعقوب نے اسامہ نواز کو11-8، 11-3، 11-2 سے، علیم نے حمزہ کو 11-3، 11-2، 11-6 جبکہ قمر نے شفیع اللہ کو11-6، 11-5، 11-5 سے ہرایا۔خواتین ٹیم ایونٹ میں پولیس نے خیبر پختونخوا کوتین صفر سے ہرایا۔ طیبہ نے سدرا کو11-2، 11-5، 11-8، مناہل نے ایمان کو11-5، 11-4، 11-8 جبکہ کائنات نے علینہ کو11-4، 11-3، 11-5 سے ہرایا۔ بلوچستان نے اے ایس ایف کوتین صفر سے ہرایا۔ فضا نے اقرا کوتین صفر، نازیہ نے صبغہ کو11-9، 11-7، 11-9 جبکہ شاہدہ نے حنا شارق کو11-9، 12-10، 11-4 سے ہرایا۔
پشاور سے مزید