• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلریاں خاموش، کھلاڑی پرجوش، سپر لیگ کراچی میں رنگ جمانے کو تیار، دوسرا مرحلہ آج شروع

کراچی (عبدالماجد بھٹی) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا سپر لیگ بدھ سے رنگ جمانے کو تیار ہے۔ شام سات بجے پہلی جیت کی تلاش میں حیدر آباد کنگز مین کا میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ تماشائیوں کے بغیر ہورہا ہے ، گیلریاں خاموش ہیں، لیکن شائقین اور پلیئرز میں جوش وخروش عروج پر ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں ملک کا سب سے بڑا شہرایک پلے آف سمیت22 میچوں کی میزبانی کرے گا ۔ کراچی میں کئی ماہ سے کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہوا ہے۔ تمام 8 ٹیمیں کراچی میں ہیں۔ شہرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ٹیموں نےمنگل کو پریکٹس کی ۔ پی ایس ایل الیون کے لئے اسٹیڈیم کو نئی شکل دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور نے حیران کن طور پر صرف دو میچ کھیلے ہیں جبکہ پانچ میں سے چار میچ جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم ٹاپ پر ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز نے تینوں میچ جیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید