• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024-25 میں گیس کے ذخائر میں 26 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 2024-25 میں گیس کے ذخائر میں 26 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ، گھریلو پیداوار میں کمی ہوئی، پاکستان انرجی ایئر بک 2024-25 میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن اور ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ʼپاکستان انرجی ایئربک 25-2024ʼ کے مطابق، پاکستان کا توانائی کا شعبہ ایک پیچیدہ اور تیزی سے کمزور ہوتے ہوئے عبوری دور سے گزر رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مقامی پیداوار میں کمی، درآمدی ایندھن پر بڑھتے ہوئے انحصار اور سپلائی میں غیر متوازن اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مرکز میں ایک بڑھتا ہوا ساختی عدم توازن موجود ہے۔ مقامی توانائی کی پیداوار 53 ملین ٹن مساوی تیل سے گر کر 50 ملین ٹن مساوی تیل رہ گئی ہے، جبکہ اس کے برعکس درآمدات 33 ملین ٹن مساوی تیل سے بڑھ کر 34 ملین ٹن مساوی تیل تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار بیرونی توانائی کے ذرائع پر پاکستان کے گہرے ہوتے ہوئے انحصار کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید