• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت کم چانسز ہیں کہ کوئی ایگریمنٹ ہوجائے، صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) واشنگٹن ڈی سی اور تہران سے صحافیوں ادریس علی اور جون حسین نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں بہت کم چانسز ہیں کہ کوئی ایگریمنٹ ہوجائے۔برابری کی سطح پر بات ہوگی اور مستقل حل پر مذاکرات ہوں گے ورنہ نہیں ہوں گے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں ایران سے مذاکرات میں کوئی بریک تھرو سامنے نہیں آسکا ہے۔ ایرانی حکام نے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اب جنگی بندی کی بات چیت میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان ڈیڈ لائن سے پہلے سیز فائر کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور اس کے اپنے دوستوں سے تعلقات بھی اسٹیک پر لگے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید