• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیالکوٹ کی کارروائی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ سیالکوٹ نے ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے دس کلو اسمگل شدہ چاندی اور ہنڈی حوالے کی رسیدیں بھی برآمد کیں۔ ملزمان نے بڑی ہوشیاری سے اپنی جیکٹوں کے اندر چاندی کے زیورات اور خام چاندی کے بسکٹس پوشیدہ کیے ہوئے تھے۔ ملزمان مبینہ طور پر کسٹم حکام کو چکمہ دے کر ایئرپورٹ سے باہر نکل گئے تھے اور اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ان کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا۔

اہم خبریں سے مزید