• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ ڈیلرز کی ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد(عاطف شیرازی )پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نا بڑھانے پر ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ ڈیلرزکا مارجن نہ بڑھایاگیا تو پمپ بند کردیں گے ،انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن حکومت نے بہت کم رکھا ہے، اگرپٹرول پمپ ڈیلرزکا مارجن نہیں بڑھایاجاتا تو پیٹرول پمپ بند کرنا ہوں گے اور حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پمپ بند کردیں گے۔ پریس کانفرنس میں رہنما پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پمپ ڈیلرز کا کاروبار تباہ کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید