• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، گجر نالے کے متاثر کی متبادل گھر کی درخواست مسترد

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گجر نالے کے متاثر کی متبادل گھر کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ وہ گجر نالے کا رہائشی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گجر نالے کے متاثر کی متبادل گھر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہم 3 بھائی گجر نالے پر اکھٹے رہتے تھے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر دونوں بھائیوں کو متبادل جگہ اور رقم مل گئی ہے۔مجھے کو نہ رقم ملی نہ ہی متبادل جگہ ملی۔مجھے بھی متبادل جگہ دلوائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید