• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل مہنگا، ماہی گیروں کے اخراجات دگنے، لانچیں کھڑی ہونا شروع

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)ڈیزل مہنگا، ماہی گیروں کے اخراجات دگنے، لانچیں کھڑی ہونا شروع، پہلے ایک لانچ میں 60لاکھ کا ڈیزل ڈلتا تھا، اب وہی تیل سوا کروڑ روپے کا ہوگیا، ماہی گیر۔ 30 ماہی گیروں کے 45 دن کے راشن، برف، ایل پی جی اخراجات بھی دگنے ہوگئے ہیں، کتنی مچھلی ہاتھ لگتی ہے قسمت کا کھیل، مارکیٹ میں مہنگی فروخت کرنا ممکن نہیں، ماہی گیر۔ جنگ نے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی، مچھلی کا ریٹ ڈالر کی قیمت سے منسلک ہے، ناصر خان بونیری۔ ماہی گیروں کی سبسڈی کیلئے سندھ حکومت اور وفاق کو لکھ دیا ہے، چیئر پرسن فاطمہ مجید موٹانی۔ تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملے کے بعد جنگ طول پکڑتی جا رہی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے سندھ میں فشریز کا شعبہ بھی شدید بحران کا شکار ہونے لگا ہے۔ اس نمائندے کے دورے کے دوران ماہی گیروں نے بتایا کہ 45 دن کیلئے گہرے سمندر میں شکار کیلئے جانے والی ایک بڑی لانچ میں 50 سے 60 لاکھ روپے تک کا ڈیزل بھرا جاتا تھا۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے اب یہ لاگت ایک کروڑ سے سوا کروڑ پھیرے تک پہنچ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید