• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا عوام کے ریلیف کے لئے 35 ارب کا پیکیج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر حکومت سندھ نے عوام کے ریلیف کے لئے 35 ارب کا پیکیج دیا ہے، ریلیف پیکیج میں سب سے پہلے غریب کسانوں کو ترجیح دی گئی،محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ سندھ، نیول انٹیلیجنس اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ کاروائی، اربوں روپے مالیت کی 500 کلوگرام کرسٹل آئس اور 3000 بوتلیں غیرملکی وہسکی برآمد، تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کے ہمراہ منگل کو ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول ونگ سندھ دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ جنگی صورتحال میں وفاقی حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑا۔ اس اہم معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء اعلیٰ نے شرکت کی اور مشترکہ فیصلے عمل میں آئے۔ انھوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج میں سب سے پہلے غریب کسانوں کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس بے نظیر ہاری کارڈ کے تحت ڈیٹا تھا، 25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے تمام کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے کے حساب سے کسانوں کو ریلیف دیا گیا اور سندھ بینک کے ذریعے کسانوں کو فنڈز کی منتقلی شروع بھی ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید