• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی میں چینی لینگویج کارنر کا قیام، 16اپریل کو افتتاح

لاہور (آصف محمود بٹ) چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان 16 اپریل کو سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کیمپس میں قائم کیے گئے چینی لینگویج کارنر کا افتتاح کریں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے اکیڈمی کی جانب سے دی گئی باضابطہ دعوت قبول کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاک چین تعاون کو سول سروسز کے شعبے تک وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جارہی ہے۔ چینی قونصل جنرل تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور اکیڈمی کی لائبریری میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے قائم اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بنیادی چینی زبان کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے پروبیشنری افسران میں اسناد بھی تقسیم کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید