واشنگٹن(اے ایف پی) دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس 10 جون کو کانگریس کی اسکمیٹی کے سامنے گواہی دیں گے جو آنجہانی سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ان کی ساتھی غسلین میکسویل کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ بات اس معاملے سے باخبر ایک ذریعے نے منگل کے روز اے ایف پی کو بتائی ۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی ان نمایاں ناموں میں شامل ہیں جو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ان دستاویزات میں سامنے آئے ہیں جن سے سزا یافتہ جنسی مجرم ایپسٹین کے ساتھ قریبی دوستی، غیر قانونی مالیاتی لین دین اور نجی تصاویر کا انکشاف ہوا ہے۔